10 جولائی 2014 - 13:21
لاس اینجلس میں غزہ پر صہیونی جارحیت کے خلاف مظاہرے

امریکی عوام نے احتجاجی جلوس نکال کر غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی عوام نے احتجاجی جلوس نکال کر غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سیکڑوں افراد نے لاس اینجلس شہر میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے جلوس نکال کر غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی۔ مظاہرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو دی جانے والی اپنی کئي ارب ڈالر کی امداد بند کر دے۔ واضح رہے امریکہ میں اسرائیل کے خلاف متعدد مظاہرے کۓ گۓ ہیں جن میں ایک لاس اینجلس میں کیا جانے والا مظاہرہ بھی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  حالیہ چند دنوں کے دوران غزہ پٹی پر صیہونی فوج کے حملے میں اناسی فلسطینی شہید اور پانچ سو سے زیادہ زخمی ہوگۓ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲